جنوبی افریقن ڈیوڈ ویزے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کی نمائندگی کرینگے

  جنوبی افریقن ڈیوڈ ویزے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کی نمائندگی کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈربن(نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2021ء  میں نمیبیا کی نمائندگی کریں گے۔ نمیبیا کے قومی کوچ پیئر ڈی بروئن نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ ڈیوڈ ویزے جو آخری بار 2016ء  میں جنوبی افریقہ کے لیے کھیلے تھے، قومی ٹیم کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کے بعد کولپاک کا راستہ اختیار کرچکے ہیں۔36 سالہ کھلاڑی نے پروٹیز کے لیے چھ ون ڈے اور 20 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے، انہوں نے  جنوبی افریقہ کی جانب سے مجموعی طور پر 194 رنز بنائے اور بین الاقوامی کرکٹ میں 33 وکٹیں حاصل کیں۔