کیوی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں انگلینڈ کادورہ کرے گی

کیوی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں انگلینڈ کادورہ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آکلینڈ(این این آئی)نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ دورہ انگلینڈ پر تین ٹی 20 اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان  ٹی 20 سیریز کا آغاز یکم ستمبر سے چیلمفورڈ میں ہوگا،سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 4 ستمبر کو ہوو،تیسرا اور آخری میچ 9 ستمبر کو ٹونیٹن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 16 ستمبر کو برسٹول میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 19 ستمبر کو ووسٹر، تیسرا میچ 21 ستمبرکو لیسٹر، چوتھا میچ 23 ستمبر کو ڈربی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 26 ستمبر کو کانٹربری میں کھیلا جائے گا۔