انگلینڈ بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ25اگست سے شروع
لندن(اے پی پی)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 25 اگست سے ہیڈنگلے، لیڈز میں شروع ہو گا۔ بھارت کو برطانوی ٹیم کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ بھارتی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 151 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین نوٹنگھم میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔ انگلش ٹیم کو جو روٹ لیڈ کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ2 سے6 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائیگا۔
جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 10سے 14 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔