ترکمانستان، اولمپک میڈل جیتنے والی اتھلیٹ پر انعامات کی بارش

ترکمانستان، اولمپک میڈل جیتنے والی اتھلیٹ پر انعامات کی بارش

  

 اشک آباد(نیٹ نیوز)وسطی ایشیا کے ملک ترکمانستان میں پہلی بار ملک کے لیے اولمپک میڈل جیتنے والی ایتھلیٹ پر انعامات کی بارش ہوگئی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ترکمانستان کی 21 سالہ ویٹ لفٹرپولینا گوریوا نے ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کی کیٹیگری میں 59 کلوگرام کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔واضح رہے کہ 1991 میں سوویت یونین سے علیحدگی کے بعد سے اولمپک مقابلوں میں ترکمانستان کا یہ پہلا میڈل ہے۔اس سے قبل1960 کے روم اولمپکس میں ایک ترکمان شوٹر نے سوویت یونین کی نمائندگی کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔دارالحکومت اشک آباد میں روسی نسل سے تعلق رکھنے والی خاتون ایتھلیٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ اتھلیٹ نے پذیرائی پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -