سبزیوں کی کاشت دوسری فصلو ں کی نسبت زیادہ منافع بخش، محکمہ زراعت

     سبزیوں کی کاشت دوسری فصلو ں کی نسبت زیادہ منافع بخش، محکمہ زراعت

  

فیصل آباد   (اے پی پی)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ انسان کی غذائی ضروریات میں لحمیات، نشاستہ، تیل، معدنیات اور حیاتین کی اشد ضرورت ہوتی ہے جبکہ زود ہضم ہونے کی بنا پر سبزیوں اور ان کے اجزا کا حصول انسانی جسم کا ایک پسندیدہ ذریعہ جن کے استعمال سے انسان تندرست و توانا رہ سکتا ہے۔نیز سبزیوں کی کاشت دوسری فصلو ں کی نسبت زیادہ منافع بخش ہے جن میں لحمیات، نشاستہ، تیل، معدنیات اور حیاتین کی وافر مقدار سبزیوں میں پائی جاتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کسی ایک سبزی پر نظر دوڑائی جائے تو پتہ چلتاہے کہ انسانی ضرورت کے تمام اجزاکم و بیش اس میں موجود ہیں۔پھر سبزیاں اناج اور گوشت کی نسبت سستی بھی ہیں مگرایسے انفرادی اور قومی صحت کے پروگرام سبزیوں کی عدم شمولیت سے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتے۔

مزید :

کامرس -