فیصل آباد،لاہور، ملتان ڈویژنز میں شکر قندی کی کاشت میں اضافہ
فیصل آباد(اے پی پی):پنجاب کے فیصل آباد،لاہور، ملتان ڈویژنز میں شکر قندی کی کاشت میں اضافہ ہواہے اور اوسط پیداوار بھی بڑھ کر 4.8 ٹن فی ایکڑ تک پہنچ گئی ہے۔تحقیقاتی ادارہ برائے سبزیات ایوب ریسرچ فیصل آباد کے ماہرین نے بتایا کہ شکر قندی جسے سویٹ پو ٹیٹو بھی کہتے ہیں کاربوہائیڈریٹ کا ایک انتہائی اہم اور سستا ذریعہ ہے۔