پیپلز پارٹی شوشل میڈیا عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم

  پیپلز پارٹی شوشل میڈیا عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کے ڈیرے پر پارٹی کو سوشل میڈیا پر ایکٹیو رکھنے کے لئے سوشل میڈیا کے لئے عہدیداروں کو نوٹیفیکیشن دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔ نوٹیفکیشن حاصل کرنے والوں میں صدر سوشل میڈیا لاہور میاں لئیق احمد،سینئر نائب صدر سوشل میڈیا لاہور وقاص منشاء  پرنس،جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا لاہور قاسم طارق جٹ، سیکرٹری اطلاعات سوشل میڈیا لاہور حفیظ جٹ اور انفارمیشن سیکرٹری پی پی 146سید شاہد شیرازی شامل تھے۔ اس موقع پرچوہدری وقاص منشا ء پرنس،حفیظ جٹ اور میاں لئیق کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، کو چیئرمین آصف علی زرداری اور فخر لاہور صدر حاجی عزیزالرحمٰن چن، اسرار الحق بٹ جنرل سیکرٹری لاہور اور لاہور تنظیم کے سب ممبرز  کے شکرگزار ہیں۔ انشاء اللہ ہم پہلے سے زیادہ لگن کے ساتھ کام کرے گے اور اپنی پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بازو بنیں گے اور پارٹی کے کاموں کو ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -