مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمہ پر مذہبی جنونیوں کے حملہ کی مذمت کرتے ہیں، راؤ محمد خالد 

مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمہ پر مذہبی جنونیوں کے حملہ کی مذمت کرتے ہیں، راؤ ...

  

لاہور (پ ر)سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے کہا ہے کہ شیر پنجاب مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمہ پرمذہبی جنونیوں کے حملہ کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ پنجاب کے قابل فخر بیٹے رنجیت سنگھ نے ملتان کو افغانی لٹیروں کے قبضے سے آزاد کرا کر تاریخ میں کروڑوں دلوں میں محبت و احترام پایا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشرتی استحکام کے لئے ضروری ہے ک مذہبی انتہا پسند پاکستان کو عراق اور افغانستان کی طرح خانہ جنگی کا شکار کرنے کے اپنے آقاؤں کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ مذہبی شرپسندوں کے خلاف ریاست سخت ایکشن لے تاکہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار ہونے سے بچایا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -