کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، تحریک انصا ف کے رہنما ؤں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت 

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، تحریک انصا ف کے رہنما ؤں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) سینیٹ پاکستان حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر و صدر سنٹر ل پنجاب سینیٹر اعجازاحمدچوہدری کی صدارت میں پارٹی سیکرٹریٹ میں گورننگ باڈی کے اراکین اور پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اعجازاحمدچوہدری نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پارٹی رہنماؤں کو ڈیوٹیاں سونپیں اور ہدایات جاری کی کہ بھرپور انتخابی مہم چلائیں، کارکنوں کو متحرک کریں اور قائدتحریک بانی چیئرمین عمران خان کا پیغام گھرگھر پہنچائیں، اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کریں گی، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے باکرداراور مضبوط امیدوار میدان میں اتار ے ہیں جوکہ عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کے جذبے سے سرشار ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پڑھے لکھے اور صاف ستھرے امیدواران کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کئے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواران کامیابی کے بعد عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اجلاس میں علی امتیاز وڑائچ، عامر گجر، شبیرسیال، حافظ عبیداللہ، ممتاز کاہلوں، ایم این اے رخسانہ نوید، زریں رحمان، عامر مجید، ظفراللہ چٹھہ، فیاض بھٹی، عفیف صدیقی، جاوید اکرام ٹونی، ملک امانت، ناصر سلمان، بلال اسلم بھٹی، چوہدری یوسف، یوسف میو، جواد اکبر کاہلوں، ملک مبشر لال، اصغرگجر، شیخ امتیاز، طاہر اقبال، حافظ فرحت عباس، میاں افتخار، ملک عامر، ملک نواز، میاں جاوید علی، میاں افتخار، عبدالرشید بھٹی، اعجازڈیال، طاہر رشیدسمیت دیگر عہدیداران اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -