تحریک انصاف شعبہ خواتین کی کنٹونمنٹ انتخابات کیلئے حکمت عملی تیار
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و وفاقی پارلیمانی صحت ڈاکٹر نوشین حامد معراج کی صدارت میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں والٹن اور کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی گئی،نوشین حامد معراج نے لاہور کنٹونمنٹ والٹن اور کینٹ بورڈ کی تمام وارڈ کے لئے کوآرڈینیٹرز مقرر کیں، نوشین حامدمعراج نے پی ٹی آئی کے امیدواران کی بھرپور کمپئین چلانے کی ہدایات جاری کیں، مختلف وارڈ میں خواتین عہدیداران ڈور ٹو ڈور بھی کیمپئن کریں اور پارٹی امیدواروں کی کامیابی میں اپنا اہم کردار ادا کریں،اجلاس میں روبینہ شاہین، نسیم زہراء، انیلہ شہزاد، انیسہ فاطمہ، سمیراعابد، ڈاکٹر سامعہ توقیر، غزالہ رفیق، سیدہ حنا، عائشہ خالد، آمنہ عامر، روبینہ اختر، شاہینہ کوثر، سعدیہ ایوب، فوزیہ ثناء اللہ، روبینہ یعقوب، فرحانہ فاروق، مدیحہ وقاص، نادیہ گیلانی، عاصمہ نعیم، آشیما شجاعت، رفعت سعود، فرحت خالد، ارم اکمل، کوثر ٹوانہ، مقدسہ ایاز، عالیہ شہزاد، نیرھا، نیلم ارشاد، نادیہ رانا، عذرااحمد، فرحت نور، نورین مصطفی، عنبرین حنیف، طیبہ پرویزنے شرکت کی۔