پنجاب میں کتے کاٹنے، کینسر کی ادویات نہیں مل رہیں،عظمیٰ بخاری

پنجاب میں کتے کاٹنے، کینسر کی ادویات نہیں مل رہیں،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کتے کے کاٹنے اور کینسر کے مریضوں کو ادویات ملنی بند ہوگئی ہیں۔پنجاب حکومت جعلی اعداد شمار جاری کرنے کی بجائے اصل حقائق سے قوم کو آگاہ کرے۔جعلی کارکردگی رپورٹیں جاری کرنے سے بزدار حکومت کی کارکردگی کو چار چاند نہیں لگ سکتے۔قوم کھرے اور کھوٹے سکوں میں فرق جان چکی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی کارکردگی رپورٹ پر ردعمل میں کہا کہ نااہل اور نالائق حکومت کی رپورٹ کارڈ ہر عام آدمی بھگت رہا ہے۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کو مفت ادویات نہیں مل رہی یا کارکردگی ہے؟پی کے ایل آئی جیسے شاہکار منصوبے کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا یہ کارکردگی ہے؟پنجاب میں کورونا تشخیص ٹیسٹ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔تین سالوں کے دوران پنجاب میں ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بن سکا۔ہر بجٹ میں 9ہسپتال بنانے کا وعدہ دوہرا دیا جاتا ہے۔