علامہ اشر ف بندیا لو ی انتہائی محنتی استاد تھے،  علامہ مجاہد عبدالرسول

  علامہ اشر ف بندیا لو ی انتہائی محنتی استاد تھے،  علامہ مجاہد عبدالرسول

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ علامہ اشر ف بندیا لو ی کا و صا ل اہل علم کا بڑا نقصان ہے،علامہ بند یالو ی نے زند گی طلبا ء کیلئے و قف رکھی تھی وہ انتہا ئی محنت سے پڑھانے والے استاد تھے۔طلبا ء اوراہل علم انتہا ئی لگن سے پڑھانے والے استاد سے محرو م ہو گئے۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے سنی تحریک علما ء بورڈ حضر ت داتا گنج بخش ٹاؤن کے زیراہتمام بند رو ڈ پر جامع مسجد عمر فارو ق میں جامعہ رسو لیہ شیرازیہ کے سنیئر استاد علامہ محمد اشر ف بندیا لو ی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی پرو گرام میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

اس مو قع پر صاحبزادہ ر ضا ئے مصطفی نقشبندی،مفتی گل احمد صد یقی، محمد اکرم بندیالوی،محمد میاں ر ضا نقشبندی،علامہ محمد یونس نقشبندی،علامہ محمد ظہور احمد سمیت دیگر علما ء ومشا ئخ نے بھی خطا ب کیا۔علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ حد یث پاک میں ایک عالم دین کی مو ت کو قل جہان کی مو ت سے تعبیر کیا گیاہے۔ علما ء اکرام اس امت کا ورثاء ہیں اور قر آن و حد یث کاعلم رکھنے والے اس زمین پر انبیاء اکرم کے وار ث ہیں ر فتہ رفتہ اس طرح اہل علم کا اٹھ جانا یہ قر ب قیامت کی نشانی ہے۔علما ء  کی عز ت کرنا اوران کااحترام کرنا امت پرواجب ہے،اگر علما ء اس امت میں موجود نہ ہوں انسان بھڑیو ں سے بد تر بن جائے کو ئی بھی انسان کو انسان نہ کہے آج جو انسا نیت موجود ہے یہ علما ء کی برکت کا سبب ہے۔اللہ تعا لی علامہ محمد اشر ف بندیا لو ی کی قبر کو منور فرمائے اور ان کی دینی خدما ت کواپنی بارہ گاہ میں قبو ل فرمائے ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی تو فیق عطا کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -