شفافیت کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات ناگزیرہیں،فرحان شہزاد

 شفافیت کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات ناگزیرہیں،فرحان شہزاد

  

لاہور(پ ر)پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین فرحان شہزاد نے کہاہے کہ شفافیت کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ پنجاب بار کونسل بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے جا رہی ہے اور پاکستان بار کونسل بھی پہلے ہی اس حوالے سے احکامات جاری کر چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل حاجی افضل دھرالا، سیکرٹری اورڈپٹی سیکرٹری پنجاب بار کونسل بھی موجود تھے۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسلزحان شہزاد نے کہاکہ پنجاب بار کونسل وکلا ء نمائندوں کا ادارہ ہے جو قانون کی پاسداری اور انصاف کی فراہمی پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم بلا جواز ہڑتالوں کے کلچر کو ختم کرنے جا رہے ہیں،سب سے پہلے پنجاب بار کونسل میں ڈسپلن کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کر کے زیر التوا ء کیسز کو نمٹانے کیلئے تجاویز دیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر کے وکلا ء کو بر وقت اطلاع، قوانین اورپالیسیوں بارے اطلاع کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے لیے تمام ڈسٹرکٹ بار زکو ڈیٹا کے حصول کیلئے خطوط بھجوائے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا سے مل کر بہتری لانے کے خواہاں ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -