کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کوپریشانی میں مبتلا کر دیا،اشرف بھٹی

       کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کوپریشانی میں مبتلا کر دیا،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ تبدیلی کی دعویدار حکومت میں کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے عام آدمی کے لیے زندگی گزارنا عذاب سے کم نہیں، پی ٹی آئی نے سٹیٹس کو کو مضبوط کیا، تھانہ کچہری سے لے کر عدالت تک انگریز کا قانون چل رہا ہے لگتا ہے کہ حکمرانوں کے نزدیک وزرا، سیکرٹری و آئی جیز کی تبدیلی ہی اصل تبدیلی ہے نظام بدلنے کا دور دور تک نام و نشان نہیں ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے سلسلہ میں انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر ملک سے غربت و بے روزگاری کا خاتمہ کرے گی پی ٹی آئی کے جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کیا ہے اگر عوام کرپشن فری پاکستان چاہتے ہیں تو ملک میں حقیقی معنوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم کرنا ہو گی۔انھوں نے کہا کہ لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو کرپشن اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا عوام نے اگر پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو پھر ہم عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے اور پورے ملک میں سندھ کی طرح ترقی اور خوشحالی لائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -