ماڈل بازاروں میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

ماڈل بازاروں میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

  

لاہور(خبرنگار) لاہور سمیت پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں میں وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا پنجاب حکومت کی ہدایت پر پورا ہفتہ ماڈل بازاروں میں پودے لگائے جائے گے۔پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کی  انتظامیہ  نے لاہور کے 10 اور  پنجاب کے دوسرے اضلاع میں قائم 22 ماڈل بازاروں میں ہزاروں کی تعداد میں پھل دار اور دوسرے ہزاروں کی تعداد میں پودے  لگانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ شجر کاری کو فروغ دینے کے لئے ماڈل بازاروں میں آنے والے صارفین اور دکانداروں کو ماڈل بازار انتظامیہ کی جانب سے  مفت پودے بھی تقسیم کئے جا رہے ہے تاکہ شہری گھروں اور پارکوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے۔  سیکرٹری انڈسٹری واصف خورشید کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی جیسے چیلنج کا مقابلہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری سے ہی ممکن ہے۔ 

ماحول کو سرسبز و صاف ستھرا رکھنا زندہ قوموں کی نشانی ہے انکا مزید کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ہم سب کو مل کر انفرادی اور اجتماعی طور پر شجر کاری کو فروغ دینا ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -