سندھ حکومت سکولز کھولنے کی اجازت دے،رضا الرحمن

  سندھ حکومت سکولز کھولنے کی اجازت دے،رضا الرحمن

  

لاہور(پ ر) سرونگ سکولز پاکستان نے  وزیر اعلیٰ  سندھ سے تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرتے ہوے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہو چکا ہے اب مزید نقصان قابل برداشت نہیں ہے۔چیئرمین قاضی نعیم انجم  نے کہا کہ این سی او سی سکول کھلے رکھنے کا عندیہ دے چکا ہے تو این سی او سی کے مطابق عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ رضاء الرحمن نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اپنائی جانی چاہیے۔ 90 فیصد اساتذہ کرام ویکسی نیشن کروا چکے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق آٹھ فیصد انفیکشنس ریٹ والے علاقوں میں سکول کھولے جا سکتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری جاوید نور تامبرا نے کہا کہ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ہماری تجویز پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے سندھ میں سکولوں کو کھولنے کی اجازت دے تاکہ بچوں کی تعلیم کے مستقبل کو بچایا جا سکے سرونگ اسکولز کا مشن ہے کے تعلیم کو عام کیا جائے۔

 جس کے لیے حکومت کا سرونگ  اسکولوں سے تعاون بہت ضروری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -