فیلڈ ورکر اینڈ سٹاف یونین ایل ڈبلیو ایم سی کی انتخابی مہم تیز

فیلڈ ورکر اینڈ سٹاف یونین ایل ڈبلیو ایم سی کی انتخابی مہم تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ایل ڈبلیو ایم سی کی تنظیم فیلڈ ورکر اینڈسٹاف یونین کے صدر حاجی عمران بٹ اور جنرل سیکرٹری سلیم کھوکھر کا الیکشن کمپین کے حوالے سے سگیاں ڈمپنگ سائیڈ کا دورہ جہاں ایم وی آئی کے ظہیر الدین بابر اور یوسف بٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فیلڈ ورکر اینڈ سٹاف یونین کے چیئرمین رانا خالد،وائس چیئرمین ملک عارف،شہزاد بٹ،ملک طاہر،حاجی افضل بھی موجود تھے۔اس موقع پر ظہیر الدین بابر نے کہاکہ فیلڈ ورکر اینڈ سٹاف یونین عمران بٹ اور سلیم کھوکھر کا مل کر الیکشن لڑنا ایک خوش آئند بات ہے عمران بٹ اور سلیم کھوکھر کی محکمہ کے ملازمین کے لئے بے لوث کام کرنے کی بہت سی کاوشیں ہیں جن پر میں انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ ان کا یہ جو مزدور کاذ کے لئے اتحاد ہوا ہے اسی طرح قائم رہے اور ہمیشہ مل کر اسی طرح کام کریں اور ورکرز کی آواز بنتے رہیں۔مجتبیٰ پرنس نے کہاکہ ظہیر الدین بابر ایک عظیم انسان ہیں۔ ان کا فیلڈ ورکر اینڈ سٹاف یونین کی حمایت کرنا اس یونین کے قد کو بڑھائے گا۔
اس موقع پر یوسف بٹ کی جانب سے مٹھائی کا اہتمام بھی کیا گیا۔