مانگا منڈی،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6 دکانیں سیل
مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی انفورسمنٹ انسپکٹر رانا عابد نے مانگا منڈی میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرواتے ہوئے تمام مارکیٹیں بند کروا دیں۔ اس موقع پر رانا عابد کا کہنا تھا کہ کسی دوکاندار کو بھی کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ تقریبا 6 کے قریب دوکانوں کو سیل کردیا گیا۔ دوسری جانب دوکانداروں اور شہریوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے مبینہ پشت پناہی پر ایس او پیز کی سرعام خلاف ورزی پر ہفتہ بازار اور بدھ بازار لگایا جاتاہے۔ سرعام ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ہفتہ بازار اور بدھ بازاروں کی نگرانی تھانہ مانگامنڈی پولیس کے ملازم خود کرتے ہیں۔ میڈیا اور تاجر برادری کی کئی دفعہ شکایت کرنے پر نہ تو اسسٹنٹ کمشنر اور نہ ہی تھانہ مانگامنڈی کی پولیس کارروائی کرتی ہے صرف مارکیٹوں کوبند کروانے اور اہلکار مبینہ طور پردیہاڑیاں بنانے میں مصروف رہتے ہیں۔ شہریوں اور تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر لاھور مدثر ریاض سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے ہفتہ بازار اور بدھ بازار لگوانے والوں کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔