تحریک انصاف کی حکومت نے ہر  شعبے کو تباہ کیا، مولا بخش چانڈیو 

تحریک انصاف کی حکومت نے ہر  شعبے کو تباہ کیا، مولا بخش چانڈیو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے تحریک انصاف حکومت کو اس کی تین سالہ کارکردگی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔حیدر آباد سے جاری اپنے بیان میں رہنما پیپلز پارٹی نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے 3 سالوں میں ہر شعبے کو تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاکردگی کیا ہے، کس بات کا جشن منارہے ہیں، یہ جشن ملک میں عمران خان کی پھیلائی گئی تباہی کا جشن ہوگا۔مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ کیا روزگار اور روٹی چھیننے کا جشن منایا جا رہا ہے؟ ادویات، بجلی، پٹرول اور گیس مہنگی کرنے کا جشن منایا جارہا ہے؟۔
مولا بخش چانڈیو

مزید :

صفحہ آخر -