وزیر اعظم کا ٹین بلین ٹری منصوبہ انقلابی پروگرام ہے، عشرت حسین
فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)مشیر وزیراعظم،سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے ڈی سی آفس کا دورہ کیا اور کمپلیکس کے سبزہ زار میں وزیر اعظم ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت پودا لگایا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزفضل ربی چیمہ،عفیفہ شاجیعہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے بھی پودے لگائے۔مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے وزیر اعظم کا ٹین بلین ٹری منصوبہ انقلابی پروگرام ہے جس میں تمام طبقات کی شرکت ناگزیر ہے۔انہوں نے ضلع میں شجرکاری مہم پر وسیع انداز میں عملدرآمد کرانے پر ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ طالب علموں کو بھی زیادہ سے زیادہ شجرکاری میں شریک رکھیں۔مشیر وزیر اعظم نے ڈی سی آفس کی مختلف برانچز کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں شجرکاری مہم پر عملدرآمد کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
عشرت حسین