نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا انکشاف، خزانے کو کروڑوں کا نقصان

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا انکشاف، خزانے کو کروڑوں ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سول ایوی ایشن کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نیواسلام آباد ائیرپورٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور کیلئے غلط سائٹ کا انتخاب کیا گیا، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 2 کروڑ 10 لاکھ رو پے کا نقصان ہوا۔ رپورٹ کے مطابق نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کا ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور تعمیر کا مقصد پورا نہیں کرتا،کنٹرول ٹاور سے مرکزی ٹرمینل کے شمال مغرب میں کھڑے طیارے نظر نہیں آتے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق نئے ٹھیکے کے ذریعے کنٹرول ٹاور کے لیے ایک اور عمارت تعمیر کی گئی، جس کے باعث 10 کروڑ 10 لاکھ روپے کے اضافی اخراجات ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بد انتظامی اور کمزور اندرونی کنٹرول کے باعث نقصان ہوا، اگست اور ستمبر 2020 میں معاملے کی نشاندہی کی گئی،لیکن پراجیکٹ مینیجمنٹ نے جواب نہیں دیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے نقصان کو پورا کیا جائے۔

 اسلام آباد ائیرپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -