محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے سی اینڈ ڈبلیو کے 6 افسروں کے تبادلے کردیئے

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے سی اینڈ ڈبلیو کے 6 افسروں کے تبادلے ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے سی اینڈ ڈبلیو کے 6 افسروں کے تبادلے کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپرنٹنڈنٹ انجنیئر شہزاد حسین کو چیف انجنیئر بلڈنگ (نارتھ زون)، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ون میر محمد عثمان کو چیف انجنیئر (ساؤتھ زون) تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد اقبال یاور سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہائی وے سرکل ملتان کو چیف انجنیئر بلڈنگ زون پنجاب، محمد ریاض چیف انجنیئر پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سنٹرل زون کو چیف انجنیئر پنجاب ہائی وے نارتھ زون تعینات کیا گیا ہے۔ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈائریکٹر زبیر لطیف کو چیف انجنیئر پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سنٹرل زون اور چیف انجنیئر پنجاب بلڈنگ ڈیزائننگ میں بطور ڈائریکٹر تعینات محمد نسیم اشرف کو چیف انجنیئر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

 تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -