کسی دھمکی، تنقید کو خاطر میں لائے بغیر کرپشن کا خاتمہ، لوٹی رقم کی واپسی اولین ترجیح: چیئر مین نیب

        کسی دھمکی، تنقید کو خاطر میں لائے بغیر کرپشن کا خاتمہ، لوٹی رقم کی ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاویداقبال نے کہاہے کہ کرپشن کاخاتمہ اوربدعنوان لوگوں سے لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے،نیب نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے موثرحکمت عملی وضع کی ہے جس کے نتیجہ میں موجودہ انتظامیہ کے دورمیں اب تک 535ارب روپے کی ریکوری ہوئی ہے، تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہاکہ گیلانی اینڈگیلپ کے سروے میں 59فیصد پاکستانی عوام نے نیب پراعتمادکااظہارکیاہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ قومی احتساب بیورو قانون کے مطابق نیب بلاتفریق احتساب کاعمل جاری رکھے ہوئے ہے،بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے فعال حکمت عملی کی وجہ سے سزاؤں کی مجموعی شرح 66فیصد ہے جو دنیا بھرمیں وائٹ کالرجرا ئم کی تحقیقات میں اہم کامیابی ہے، دنیابھرمیں موقر اداروں جیسے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، عالمی اقتصادی فورم، گلوبل پیس کینیڈا، پلڈاٹ اورمشال پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کے مثالی کوششوں کو سراہاہے،  چیئرمین نیب نے کہانیب کسی دھمکی اورتنقید کو خاطر میں لائے بغیر بد عنوانی کے خاتمے کیلئے اپنی قانونی ذمہ داریاں اداکر تا رہے گا،نیب کی انتظامیہ قانون کے مطابق انکوائریز اورتحقیقات کاعمل جاری رکھیں گی۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب نے بدعنوانی کی تمام صورتوں اورمظاہرکو ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے، نیب نے بالخصوص بدعنوانی، منی لانڈرنگ، عوام الناس سے دھوکہ دہی، جان بوجھ کربینک ڈیفالٹ ہونے، اختیارات کے غلط استعمال اورریاسی فنڈز پرخرد برد پراپنی توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمہ اوربدعنوان لوگوں سے لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے،ملک کوکرپشن سے پاک کرنے کیلئے کرپشن کے خلاف جدوجہد ہمارا عزم ہے۔ 

چیئرمین نیب 

مزید :

صفحہ آخر -