افغانستان میں جامع حکومت ہی امن کا روڈ میپ ہے،اسد مجید

  افغانستان میں جامع حکومت ہی امن کا روڈ میپ ہے،اسد مجید

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیراسد مجید نے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے خطرناک نتائج ہوں گے، افغانستان میں جامع حکومت ہی امن کا روڈ میپ ہے۔امریکا میں پاکستان کے سفیراسد مجید نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے خطے اور دنیا پر خطرناک نتائج ہوں گے۔ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، طالبان عالمی برادری کی بات سن رہے ہیں، بہتری کی امید رکھنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان حکومت سنبھالنے کے دوران تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے عالمی برادری کی توقعات پر توجہ دیتے نظر آرہے ہیں۔

اسد مجید

مزید :

صفحہ آخر -