سندھ حکومت کا موٹرسائیکل پر سائیڈ شیشہ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

 سندھ حکومت کا موٹرسائیکل پر سائیڈ شیشہ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے موٹرسائیکل پر سائیڈ گلاس لگانا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، نہ لگانے والے موٹرسائیکل سواروں کا چالان ہو گا۔اس حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ موٹر وہیکل رولز میں ترامیم کرے گا، ترامیم کا مسودہ سندھ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، کابینہ کی منظوری کے بعد موٹر سائیکلوں پر سائیڈ گلاسز لگانے کا قانون نافذ العمل ہوگا، اس وقت کراچی سمیت سندھ بھر میں 60لاکھ سے زائد موٹر سائیکلز ہیں۔
سائیڈ گلاس

مزید :

صفحہ آخر -