دبئی سے آنیوالی خاتون میں کورونا کی تصدیق، قرنطینہ میں جانے سے انکار

      دبئی سے آنیوالی خاتون میں کورونا کی تصدیق، قرنطینہ میں جانے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی سے کراچی پہنچنے والی خاتون مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، خاتون نے قرنطینہ میں جانے سے انکار کر دیا۔محکمہ صحت کے مطابق مسافر عورت شہناز امتیازغیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 602 کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچی تھیں، مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے تو خاتون مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا، خاتون مسافر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر محکمہ صحت کے عملے سے تلخ کلامی کی، ایئرپورٹ پر شور شرابہ کیا اورخاتون نے قرنطینہ میں جانے سے انکار کردیا۔محکمہ صحت کے عملے نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے خاتون مسافر کو قرنطینہ کیلئے سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد روانہ کردیا۔  
 خاتون کورونا 

مزید :

صفحہ آخر -