مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح،قاسم سوری

مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح،قاسم سوری

  

 اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ غریب اور مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، جو لوگ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں، صرف قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا دور پاکستان کا سنہری دور ہے جیسا کہ ان تین سالوں کے دوران تمام ترقیاتی منصوبوں کو فلاحی مشن کے طور پر انجام دیا گیا۔ ایک انٹرویوومیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان باصلاحیت، مخلص اور محنتی لیڈر ہیں جو ملک کو درپیش تمام بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور قوم کیلئے امید کی واحد کرن ہیں۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان کو اب بدعنوان سیاستدانوں کی روایتی سیاست کے ذریعے نہیں چلایا جا سکتا، وزیراعظم عمران خان کے قومی مسائل پر اصولی موقف کو ہمیشہ عام عوام نے سراہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی اور قانون کی بالادستی، میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

 قاسم  سوری

مزید :

صفحہ آخر -