چنائی،وہیل مچھلی کی قے آن لائن فروخت کرنیوالے 4 افراد گرفتار

چنائی،وہیل مچھلی کی قے آن لائن فروخت کرنیوالے 4 افراد گرفتار

  

چنائی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس نے وہیل مچھلی کی الٹی فروخت کرنے کی کوشش پر چار افراد کو گرفتار کرلیا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق چار افراد نے وہیل مچھلی کی فروخت کا آن لائن اشتہار دیا تھا۔ پولیس نے گاہک بن کر ان سے رابطہ کیا اور ملنے کیلئے بلایا۔ جب یہ آئے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہیل مچھلی کی الٹی مہنگے پرفیوم بنانے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ ملزمان جس الٹی کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے اس کی مالیت 22 کروڑ روپے تھی۔

گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -