ایف آئی اے کا سندھ پولیس میں درج26 کیسز کی تفتیش کا فیصلہ

ایف آئی اے کا سندھ پولیس میں درج26 کیسز کی تفتیش کا فیصلہ

  

کراچی(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے سندھ پولیس میں درج 26کیسز کی تفتیش شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ایف آئی اے حکام کے مطابق کیسز کی تفتیش کارپوریٹ کرائم سرکل، اسٹیٹ بینک سرکل اور بینکنگ سرکل کرے گا،حکام کے مطابق  40مقدمات کی تفتیش سندھ پولیس کو واپس کردی گئی ہے سندھ پولیس نے66کیسزایف آئی اے کو بھجوائے تھے،حکام کے مطابق کیسز میں منی لانڈرنگ، اسمگلنگ اور ٹیررفنانسنگ کے مقدمات شامل ہیں اور کچھ مزیدکیسزکی تفصیلات سندھ پولیس سے  مانگی ہیں،ایف آئی اے کی جانب سے ملک و بیرون ملک میں غیر قانونی رقوم کی منتقلی (منی لانڈرنگ)کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کے دائرہ اختیار کو صوبوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اینٹی منی لانڈرنگ کے دائرہ اختیار کو صوبوں تک بڑھانے کیلئے ایف آئی اے نے سندھ اور پنجاب پولیس سے معاہدے پر دستخط بھی لے لیے ہیں،فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ہیڈکوارٹر میں اسپیشل اینٹی منی لانڈرنگ ڈیسک بھی قائم کرکے سرکاری محکمے اور ریگولیٹری اداروں کو رجسٹرڈ بھی کرلیا گیا ہے،ایف آئی اے کو تمام سرکاری محکمے اور ریگولیٹری باڈیز سہو لت فراہم کریں گی۔

ایف آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -