بھارت سے پاکستان میں امن و استحکام برداشت نہیں ہو رہا: گورنر پنجاب 

  بھارت سے پاکستان میں امن و استحکام برداشت نہیں ہو رہا: گورنر پنجاب 

  

 لاہور (این این آئی) گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے بھارت کو خطے میں دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سے پاکستان میں امن واستحکام بر داشت نہیں ہورہا،پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین افواج موجود ہے جو بھارت سمیت پاکستان کے ہر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گور نر ہاؤس میں تحریک انصاف کے آزاد کشمیر سمیت مختلف اضلاع سے آنیوالے وفود سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی دہشت گرد افواج کے مظالم کی وجہ سے 95ہزار 843سے زائد کشمیری شہید‘22ہزار 930خواتین بیوہ اور1لاکھ سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں مگر بدقسمتی سے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے بھارتی افواج کی اس بدتر ین دہشتگردی پرخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں دنیا کو اب مزید تماشائی کا کردار ادا کر نے کی بجائے کشمیر میں بھارتی مظالم کا سخت نوٹس لینا ہوگا ورنہ تاریخ انسانیت کسی کو معاف نہیں کریگی۔ گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کا پہلے دن سے یہ موقف ہے کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کر نا ہوگا اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا ا س وقت خطے میں امن کا قیام بھی ممکن نہیں ہوسکتاوزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر دنیا بھر میں کشمیر یوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور 22کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہیں اور کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستان کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یگا۔چودھری محمدسرور نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین افواج موجود ہے جو پاکستان کے دشمنوں کو ہمیشہ ناکام بناتی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی پاکستان کے دشمن ناکام اور پاکستان کامیاب ہوگا۔

گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -