پاکستان افغانستان میں امن و استحکام  کا خواہاں ہے،علی محمد خان 

 پاکستان افغانستان میں امن و استحکام  کا خواہاں ہے،علی محمد خان 

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے سہولت کاری کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ حساس ایشو ہے، اپوزیشن جماعتوں کو پہلے بھی افغان مسئلہ پر اعتماد میں لیا گیا تھا اور دوبارہ بھی انہیں اعتماد میں لیا جائے گا، میں ذاتی طور پر افغان مسئلہ کے حوالے سے پارلیمنٹ میں اوپن بحث کے حق میں نہیں ہوں، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسی بات ہو جس سے بعد میں مسائل پیدا ہوں۔ علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے حالات سے سب سے زیادہ متاثر ملک رہا ہے اسلئے پاکستان کی ہمیشہ پر امن اور خوشحال افغانستان کی خواہش رہی ہے، پاکستان کیلئے افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں ہے، جو بھی حکومت بنے گی ہم اسے سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکہ کو اڈے نہ دینے کے فیصلے سے افغانستان کو اچھا پیغام گیا ہے، اب افغانستان میں امن عمل آگے بڑھ رہا ہے اور وہاں امن ہو رہا ہے۔

علی محمد خان 

مزید :

صفحہ آخر -