ریلوے پولیس کی کارروائی  4ملزم گرفتار، جعلی کرنسی برآمد

ریلوے پولیس کی کارروائی  4ملزم گرفتار، جعلی کرنسی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی این پی) ریلوے پولیس نے 94لاکھ روپے کی جعلی کرنسی اور جعلی کرنسی کی تیاری میں استعمال میں ہونے والے کیمیکل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس پی ریلوے پولیس لاہور ڈویژن ملک محمد عتیق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس ٹرین کے ذریعے 94لاکھ روپے مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ اور اس کی تیاری میں استعمال میں ہونے والے کیمیکل کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا  پولیس نے گروہ کے چاروں افراد اکرام گلزار، سلامت گلزار، عمر حیات اور لطیف اللہ کو بھی گرفتار کرلیا  تمام افراد کے خلاف مقدمہ نمبر141/21زیر دفعہ489/Dت،پ کے تحت درج کیا گیا  ملک محمد عتیق نے کہا کہ ایس ایچ او لاہور رائے فیصل، سب انسپکٹر محمد اشرف علی اور ان کی ٹیم کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے افراد کے گروہ کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے۔
جعلی کرنسی 

مزید :

صفحہ آخر -