ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

  ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

  

کراچی(این این آئی)سابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین حسین کی نماز جنازہ آج(پیر)لنک روڈسپر ہائی وے پر واقع ضیا الدین یونیورسٹی کی مسجد میں ادا کی جائے گی بعدازاں انہیں مسجد سے متصل احاطے میں سپردخاک کردیاجائے گا۔ڈاکٹر زرین حسین کا جسد خاکی پیرکوشام 4 بجے ان کی رہائش گاہ F-120 بلاک F نارتھ ناظم آباد سے اٹھایا جائے گا جبکہ نماز جنازہ بعد نماز عصر لنک روڈ سپر ہائی وے پر واقع ضیاء  الدین یونیورسٹی کیمپس کی مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی مسجد سے احاطے میں کی جانے گی۔ڈاکٹر عاصم حسین کے صاحبزادے کی بیرون ملک فلائٹ میں تاخیر کے باعث اتوار کو تدفین ملتوی کردی گئی تھی ڈاکٹر زرین حسین ہفتہ کے روز طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔

نماز جنازہ 

مزید :

صفحہ آخر -