اسلام آباد میں کوئی بھی ہاؤسنگ سکیم شروع کرنے سے قبل تمام شرائط پوری کی جائیں: وفاقی محتسب

      اسلام آباد میں کوئی بھی ہاؤسنگ سکیم شروع کرنے سے قبل تمام شرائط پوری ...

  

  اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے سی ڈی اے کو ہدا یت کی ہے کہ 30ستمبر 2021ء تک اپنا تمام ریکا رڈ کمپیو ٹر ائزڈ کرے۔انہوں نے چیئر مین سی ڈی اے سے کہا کہ اسلا م آباد میں کو ئی بھی ہا ؤ سنگ سکیم، سر کا ری یا پرا ئیو یٹ شر وع کر نے سے قبل ریگولیٹری اتھا رٹی ہو نے کی حیثیت سے تمام شر ائط مکمل کر یں۔ انہوں نے سی ڈی اے کو یہ ہدا یت بھی کی کہ بہا رہ کہو میں فیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہا ؤ سنگ اتھا رٹی کی رہا ئشی سکیم کو تر جیحی بنیا دوں پر سڑ ک کی رسا ئی دی جا ئے۔وفاقی محتسب اسلا م آ باد میں سی ڈی اے کے رہا ئشی منصوبوں پر پیش رفت کا جا ئزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی اجلا س کی صدارت کر رہے تھے۔چیئر مین سی ڈی اے عا مر علی احمد نے اسلا م آباد میں جا ری رہا ئشی منصو بوں کے با رے میں وفاقی محتسب کو تفصیلی بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ دو ہزار سے زائدفلیٹ زیر تعمیر ہیں جن میں سے کیٹگری- I کے فلیٹ مکمل ہو چکے، کیٹگر ی- II کے فلیٹ زیر تعمیر ہیں جبکہ پا رکوں سمیت دیگر سہو لیات بھی مکمل ہو چکی ہیں۔ ان فلیٹوں کا قبضہ اس سال دسمبر میں دینا شر وع کر دیا جا ئے گا۔ ما رگلہ روڈپر کام شر وع کر دیا گیا ہے جسے جی ٹی روڈ اور ایمI- سے ملا یا جا ئے گا جبکہ آئی جے پی روڈ اور بہا رہ کہو با ئی پاس پر کام تیز ی سے جا ری ہے۔ عوام النا س کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہو لیات فراہم کر نے کے لئے G-7 میں ون ونڈو سہو لیا تی ڈیسک قا ئم کر دیا گیا ہے جبکہ سی ڈی اے کا تمام ریکا رڈ جنگی بنیا دوں پر کمپیو ٹر ائزڈ کیا جا رہا ہے پا رکوں کی تز ئین وآرائش کا کام تقر یباًمکمل ہو چکا ہے۔ وفاقی محتسب نے چیئر مین سی ڈی اے سے کہا کہ جنا ح گا رڈن اور غوری ٹا ؤن سمیت دیگر رہا ئشی سکیموں کے مسا ئل کو حل کر یں، تمام رہا ئشی منصو بوں پر مشتمل ایک جا مع رپو رٹ فراہم کر نے کی بھی ہدا یت کی۔

وفاقی محتسب

مزید :

صفحہ آخر -