حسن ابدال، کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے سے 8سالہ بچے سمیت 3افراد جاں بحق

      حسن ابدال، کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے سے 8سالہ بچے سمیت 3افراد جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 حسن ابدال(این این آئی)کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے سے 8 سالہ بچے سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،کنویں سے تمام لاشوں کو نکال لیا گیا۔ حادثہ 8سالہ سفیان علی کے کھیلنے کے دوران کنویں میں گرنے کے باعث پیش آیا جسے بچانے کے لئے دیگر 2افراد کنویں میں اترے جہاں تینوں زہریلی گیس کا شکار ہوگئے۔نمائندہ ریسکیو کے مطابق اٹک کے نواحی علاقہ شین باغ مسکین آباد میں 8سالہ سفیان علی کھیلتے ہوئے کنویں میں گر کر بے ہوش ہوگیا جسے بچانے کے لئے ماجد علی اور گلزار احمد کنویں میں اُترے جہاں تینوں زیلی گیس کا شکار ہوگئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کامران رشید کی زیر نگرانی فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے تینوں افراد کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں افراد کو مردہ قرار دیا،جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ سفیان علی ولد ساجد علی، 33 سالہ ماجد علی ولد عبدالرحمن اور 70 سالہ گلزار احمد ولد محمد دین شامل ہیں۔
زہریلی گیس

مزید :

صفحہ آخر -