اسلام آبا د، ترکی جانے وا لی پرواز میں مشتبہ شخص داخل ہونے پر اہلکاروں کی دوڑیں  

 اسلام آبا د، ترکی جانے وا لی پرواز میں مشتبہ شخص داخل ہونے پر اہلکاروں کی ...

  

 راولپنڈی (آن لائن) اسلام آبا دانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی جانے والے خصوصی پرواز میں مشتبہ شخص داخل ہونے پرایئرپورٹ اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے  اور ایمیگریشن کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ایک شخص اچانک جہاز میں پہنچ گیا جیسے حراست میں لے لیا گیا ذرائع کے مطابق خصوصی پرواز اسلام آباد سے ترکی کے شہر ترابزجارہی تھی  پرواز میں غیر ملکی سیکیورٹی اہلکار موجود تھے جن کی نشاندہی پر جہاز میں سوار مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا،ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ترکی کے شہر ترابز جانے والی پرواز ایف ایچ وائے 965میں مشتبہ شخص  کی موجودگی پر نیدرلینڈ کے سیکیورٹی عملے نے مسافروں کی لسٹ چیک کی تو اس میں 173مسافروں کے علاؤہ  ایک مشتبہ شخص زیادہ بیٹھا ہوا تھا،ذرائع کے مطابق اس نے فوری طور پر کپتان کو رپورٹ کی تو کپتان نے  اے ایس ایف طلب کرلی گئی  اے ایس ایف نے نعمت اللہ نامی مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا جس نے تفتیش کے دوران  بتایا کہ وہ ایئرپورٹ پرصفائی ستھرائی کا کام کرتا ہے،ذرائع کے مطابق نعمت اللہ سول ایوی ایشن کے جینوٹوریل میں ڈیلی ویجس پر کام کرتا تھا اے ایس ایف نے تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے نعمت اللہ کو ایف آ?ی پولیس کے حوالے کردیا۔

 دوڑیں  

مزید :

صفحہ آخر -