کینٹ بورڈالیکشن دو نظریوں کی بنیاد  پر لڑے جا رہے ہیں،غلام سرور 

 کینٹ بورڈالیکشن دو نظریوں کی بنیاد  پر لڑے جا رہے ہیں،غلام سرور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واہ کینٹ(آن لائن)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کینٹ بورڈ کے انتخابات دو نظریوں کی بنیاد پر لڑے جا رہے ہیں ایک وہ لوگ ہیں جو ملک کو سنوارنا چاہتے ہیں جبکہ دوسرے وہ لوگ ہیں جنھوں نے ملک کو تباہ کیا مسلم لیگ ن نے ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچایا اور ملکی دولت کو لوٹ کر بیرونی ممالک میں جائیدادیں بنائیں مذہب کو سیاست میں نہ لایا جائے بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑا جائے  ہم بھی مسلمان ہیں اور ختم نبوتؐ پر کامل ایمان رکھتے ہیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور اگلا الیکشن جیت کر بھی حکومت تحریک انصاف ہی بنائے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر3میں تحریک انصاف کے امیدوار کونسلر ملک آصف کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان،ممبر صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان اور ملک آصف امیدوار کونسلر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر چیئرمین زاکواۃ کمیٹی ضلع راولپنڈی حاجی غلام حسن خان،ماسٹر نثار خان،شاہ رخ حیات خان،سلیم اختر اعوان ایڈوکیٹ،ملک پرویز اختر اعوان آف جمیل آباد،ملک سلیم نمبردار،ملک عابد محمود،سردار شکیل،سید مدثر شاہ،ملک شوکت محمود،ملک محفوظ،خدادادخان،اکبر بٹ،ملک مشتاق،رہبر عباس،ملک حبیب الرحمن سمیت پارٹی کارکنان کثیر تعداد موجود تھی۔ 
غلام سرور 

مزید :

صفحہ آخر -