لندن کے ہوٹل میں مریم نواز کے بیٹے جنیدصفدر کے نکاح کی تقریب، نواز شریف، اسحاق ڈار سمیت خاندان کے اہم افراد کی شرکت

  لندن کے ہوٹل میں مریم نواز کے بیٹے جنیدصفدر کے نکاح کی تقریب، نواز شریف، ...

  

  لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بیٹی جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جہاں دلہا اور دلہن نے نکاح نامے پر دستخط کردیے اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ نکاح کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی۔پاکستان سے مریم نواز بیٹے کی نکاح کی تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئیں۔  جبکہ ٹوئٹر پر مریم نواز کی جانب سے لندن میں جنید صفدر اور عائشہ سیف کے نکاح کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں، تصاویر میں جنید کو نکاح کے فارم پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر شیئرکرنے کے ساتھ مریم نے دعا دیتے ہوئے لکھا ہے کہ' اللّہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے'۔دوسری جانب ن لیگ ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ یہ صرف نکاح کی تقریب ہے۔

جنید صفدر نکاح

مزید :

صفحہ اول -