پاکستان اور بھارت کا اپنے سفارتی اہلکاروں کو 28ماہ بعد ویزوں کا اجرا

پاکستان اور بھارت کا اپنے سفارتی اہلکاروں کو 28ماہ بعد ویزوں کا اجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور بھارت نے حالیہ ہفتوں میں ایک دوسرے کے سفارتی عملے کو بڑی تعداد میں اسائنمنٹ ویزے جاری کیے ہیں، دونوں ملکوں نے رواں برس 15 مارچ تک جمع کروائی گئی تمام درخواستوں پر ویزے جاری کیے ہیں - نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے بھارت کے 33 اہلکاروں کے لیے ویزے جاری کئے جب کہ پاکستان کے 7 سفارتی اہلکاروں کو بھارت کی جانب سے اسائنمنٹ ویزا ملے۔ دونوں جانب سے اسائنمنٹ ویزوں کا اجرا 28 ماہ بعد ہوا ہے۔  پاکستان اور بھارت کے درمیان اسائنمنٹ ویزوں کے لیے 15 جون تک آنے والی درخواستوں پر ویزے جاری کیے جانے پر اتفاق کا امکان ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے سفارتی اہلکاروں کو مزید ویزے جاری کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر کے ممالک دوسرے ملکوں کے سفارت کاروں، سفارتی اہلکاروں اور سفارت خانے کے عملے کے لیے اسائنمنٹ ویزا جاری کرتے ہیں۔
 ویزوں کا اجرا

مزید :

صفحہ اول -