اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں  پھر بمباری،42فلسطینی زخمی

  اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں  پھر بمباری،42فلسطینی زخمی

  

مقبوضہ غزہ(این این آئی) اسرائیلی نے غزہ سے ملحقہ سرحدوں پر جھڑپوں کے بعد ایک بار پھر غزہ شہر میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 42 فلسطینی زخمی ہوگئے جس میں سے ایک 13 سالہ بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ مظاہرین نے بارڈر فورسز پر فائر بم پھینکے، ٹائر جلائے اور پتھر پھینکے جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد مظاہرین پر فائرنگ کی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز غزہ کی پٹی پر مزاحمتی تحریک حماس اور فلسطینیوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور اسرائیلی فورسز کیخلاف مظاہرہ کیا گیا،دوسری جانب اسرائیلی فورسز کے مطابق مظاہرین نے بارڈر فورسز پر فائر بم پھینکے، ٹائر جلائے اور پتھر پھینکے جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد مظاہرین پر فائرنگ کی گئی۔

فلسطینی زخمی 

مزید :

صفحہ اول -