حکومت مینار پاکستان جیسے واقعات میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنائے گی، چوہان 

   حکومت مینار پاکستان جیسے واقعات میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنائے گی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مینار پاکستان واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کی کاروائیاں تیر رفتاری سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ٹیموں نے گذشتہ رات فیصل آباد، قصور اورشیخوپورہ سے مزید 26 ملزمان کو گرفتار کیا۔ اس واقعے میں 407 مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا تھا جن میں سے 92 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ باقی تمام افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے 40 کو شناخت پریڈ کیلئے پہلے ہی جیل بھجوایا جا چکا تھا، جبکہ مزید 30 کو گزشتہ روز بھجوایا گیا۔ فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ بقیہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاریوں کیلئے پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔ بزدار حکومت ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنائے گی۔
فیاض الحسن چوہان 

مزید :

صفحہ اول -