خواتین کاتحفظ،وزیراعلی سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ

       خواتین کاتحفظ،وزیراعلی سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت کا خواتین کے تحفظ سمیت امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اہم قدم،سردارعثمان بزدار نے وزیراعلی ٰسیکرٹریٹ میں مستقل صوبائی کنٹرول روم قائم کرنے کا حکم د ے دیا۔خواتین کے تحفظ اور امن وامان کی صورتحال کی بہتری کیلیے وزیر اعلیٰ پنجاب سردرار عثمان بزدار کا وزیراعلی ٰسیکرٹریٹ میں مستقل صوبائی کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کنٹرول روم میں میڈیا،  سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں اور  دیگر ذرائع سے آنیوالی اطلاعات کو مانیٹر کیا جائے گا۔سی ایم آفس صوبائی کنٹرول روم میں پولیس افسران، سوشل میڈیا ایکسپرٹاور مانیٹرنگ آفیسر کو تعینات کیا جائے گا۔

 کنٹرول روم

مزید :

صفحہ اول -