برطانیہ کا نئے افغان گزینوں کیلئے پاکستا ن میں عارضی مراکز قائم کرنے پر غور

   برطانیہ کا نئے افغان گزینوں کیلئے پاکستا ن میں عارضی مراکز قائم کرنے پر ...

  

  لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے  قبضے کے بعد برطانیہ افغان پناہ گزینوں کیلئے  پاکستان اور ترکی میں عارضی مراکز قائم کرنے  پر غور کر رہا ہے۔افغانستان سے فرار کیلئے کابل ائیرپورٹ پر افغان شہریوں کا ہجوم اب بھی موجود ہے اور افراتفری بھی برقرار ہے جبکہ ایسی صورتحال میں امریکی اور برطانوی فوج نے بھی کابل ائیرپورٹ کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔ برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ برطانیہ حالیہ دنوں میں افغانستان سے نکلنے والے افغان پناہ گزینوں کیلئے پاکستان اور ترکی میں عارضی مراکز قائم کرنے پر غور کر رہا ہے۔برطانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ تمام لوگوں کو نکالنا ممکن نہیں اور 31 اگست کی ڈیڈ لائن کے بعد لوگوں کو خود سرحد پار آنا ہوگا۔

برطانیہ

مزید :

صفحہ اول -