سیاحتی ویزے پر پاکستان سمیت  دیگر ممالک کے شہریوں کومتحدہ عرب امارات آنے کی اجازت 

  سیاحتی ویزے پر پاکستان سمیت  دیگر ممالک کے شہریوں کومتحدہ عرب امارات آنے ...

  

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو ملک آنے کی اجازت دے دی ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات  نے سیاحتی ویزے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو ملک آنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے پاسپورٹ کے حامل افراد سیاحتی دورے پرمتحدہ عرب امارات جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ نیپال، نائجیریا اور یوگنڈا کے شہری بھی یو اے ای جا سکیں گے، پی سی ا?ر ٹیسٹ کے حوالے سے ہر ملک کے لیے قواعدوضوابط مختلف ہوں گے۔

 یو اے ای   

مزید :

صفحہ اول -