پاک چین تعاون دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے: شیخ رشید

  پاک چین تعاون دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے: شیخ رشید

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے،چینی شہریوں اور پاکستان میں کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے،چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔اتوار کو  وزیر داخلہ شیخ رشید سے پاکستان میں چین کے سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں  پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چینی سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو ظہرانہ بھی دیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں تبدیل ہوتے حالات کے پیش نظر ہمارا خطہ اور زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے،افغانستان میں پائیدار امن خطے کے ترقی اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے،افغانستان میں امن اورمستحکم حکومت کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کو بھر پور معاونت دے رہی ہے،چینی شہریوں اور پاکستان میں کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے،چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں،پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کررہیں،چینی شہریوں اور کمپنیوں کے لئے سکیورٹی پرٹوکول مزید سخت کیا جائے۔ وزیر  داخلہ شیخ نے بلوچستان کے علاقے گچک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے  اور دہشت گردی واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی اطلاع پردکھ کا اظہار کیا ہے، وزیر داخلہ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی ہے،  وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کیپٹن کاشف کے درجات میں مزید بلندی عطا فرمائے

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -