پی ٹی آئی حکومت کی 3سالہ کارکردگی رپور ٹ کیلئے تقریبات منعقد کرانے کا فیصلہ 

پی ٹی آئی حکومت کی 3سالہ کارکردگی رپور ٹ کیلئے تقریبات منعقد کرانے کا فیصلہ 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف حکومت کی تین سالوں کی پرفارمنس رپورٹ جاری کرنے کے لئے 26 اگست کو وفاق اورصوبوں میں تقریبات کا فیصلہ کرلیا گیا، اسلام آباد میں تقریب سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے، لاہور میں وزیراعلی عثمان بزدار تقریب سے خطاب کریں گے۔تحریک انصاف نے حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر وفاق سمیت صوبوں میں چھبیس اگست کو تقریبات کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے دارلحکومتوں میں بھی 26 اگست کو تقریبات ہوں گی،، وفاقی وزرا اور پارٹی کے اہم رہنما تقریب میں شریک ہوں گے۔ تقریب میں تین سالہ پرفارمنس رپورٹ جاری کی جائے گی۔، تحریک انصاف نے عاشورہ کے پیش نظر تین سالہ تقریبات کو موخر کیا تھا، اب یہ تقریبات چھبیس اگست کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 تقریبات

مزید :

صفحہ اول -