چلتے رکشے پر خاتون سے نازیباں حرکت، تین ملزم گرفتار سی آئی اے سنٹر میں پوچھ گچھ

  چلتے رکشے پر خاتون سے نازیباں حرکت، تین ملزم گرفتار سی آئی اے سنٹر میں ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)چلتے رکشہ پر خاتون سے دست درازی کے کیس میں بڑی پیش رفت، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار لیا۔تینوں ملزمان سے رات گئے سی آئی اے سنٹر میں پوچھ گچھ، فرانزک کے لیے موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے تفصیلات کے مطابق چند روز قبل رکشے پر خاتون سے دست درازی کے واقعے کی موبائل ویڈیو چند روز قبل منظر عام پر آئی تھی، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دے رکھا تھا،مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی کے مطابق دو لڑکیاں اور ایک چھوٹی بچی رکشے کی عقبی نشست پر بیٹھی تھیں، سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے ہوئے اوباش لڑکوں نے لڑکیوں کا پیچھا شروع کر دیا، 10 سے  12 اوباش لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے، غیر اخلاقی اشارے کیے، سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکا رکشے پر سوار ہو کر لڑکے نے خاتون کے ساتھ دست درازی، نازیبا حرکت کی اور فرار ہو گیا تھا۔

ملزم گرفتار

مزید :

صفحہ اول -