یوم آزادی پر گریٹر اقبال پارک کی سکیورٹی کیلئے پی ایچ اے نے لاہورپولیس کو کوئی خط نہ لکھا

یوم آزادی پر گریٹر اقبال پارک کی سکیورٹی کیلئے پی ایچ اے نے لاہورپولیس کو ...

  

 لاہور (جاوید اقبال)ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم کے ہراسگی اور تشدد کیس سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں نا اہلی اور مجرمانہ مبینہ غفلت کا مرکزی کردار پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل اور گریٹر اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور سکیورٹی آفیسر کو قرار دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جواد قریشی،پراجیکٹ ڈائریکٹر ناصر شاہ اورسکیورٹی آفیسر نے 14 اگست کے حوالے سے لاہور پولیس کو خط لکھا اور نہ ہی سکیورٹی طلب کی، ہر سال لاہور پولیس کو ڈی جی پی ایچ اے یا ان کے پروجیکٹ ڈائریکٹر یاپھر سکیورٹی آفیسر کی طرف سے تحریری مراسلہ بھجوایا جاتا ہے۔ جس میں لاہور پولیس،سی سی پی او،ڈی آئی جی آپریشنز یا آئی جی سے کہاجاتاہے کہ مینارر پاکستان میں 14اگست کو ہزاروں لوگ آزادی منانے آتے ہیں سکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے لہٰذا لاہور پولیس امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی فراہم کرے۔مگر پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ پی ایچ اے کی طرف سے سیکورٹی انتظامات کے لئے پولیس حکام کو خط لکھا گیا نہ مراسلہ بھجوایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حکومت میں تحقیقات شروع کردی ہے۔

پی ایچ اے

مزید :

صفحہ اول -