بلوچستان سے تبدیلی کے سونامی کے خاتمے کا اعلان ہوچکا،بلاول
کوئٹہ (آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان سے تبدیلی کی سونامی کے خاتمے کا اعلان ہوچکا ہے ایک ایسی حکومت کی تشکیل کی جہد کا آغاز کرچکے ہیں جس میں عوامی مسائل کے حل ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ثمرات مضمر ہونگے بلوچستان میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی کاوششیں ناقابل فراموش ہے اہل بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں کے عوام پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم پر یکجا ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کیلئے آنے والے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فریال تالپور سمیت پارٹی کے دیگر رہنماں بھی موجود تھے بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں پارٹی کی کابینہ اور کارکنوں کی کاوششوں کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرز پر بلوچستان میں پارٹی کے رہنماں وکارکن اپنی شب وروز کی محنت جاری رکھے ہوئے ہیں اس کی بدولت ہمیں پورا یقین ہے کہ آنے والے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کریگی۔
بلاول