عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی  اولین ترجیح ہے، شہر یار آفریدی 

  عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی  اولین ترجیح ہے، شہر یار آفریدی 

  

کوہاٹ (این این آئی) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی  تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اتوار کواپنے بیان میں شہریار آفریدی نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدے تکمیل کے مراحل میں ہیں جن میں پینے کے صاف پانی‘ بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں اور قدرتی گیس کی فراہمی کے درجنوں منصوبے شامل ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 80 کی چار یونین کونسل گمبٹ‘ چورلکی‘ خوشحال گڑھ اور زیارت شیخ اللہ داد میں بجلی ٹرانسمیشن لائنوں کوبچھانے اور کم وولٹیج کے خاتمہ کیلئے پٹیالہ فیڈر کیلئے 5 کروڑ 35 لاکھ روپے کی خطیر رقم کے بعد مزید 84 لاکھ کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

شہر یار آفریدی 

مزید :

صفحہ اول -